چیچہ وطنی: زاہد اقبال کے بھانجے سے 33 لاکھ لوٹ لیے گئے

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ پر کارسوار4 مسلح ڈاکوؤں نے ضلع کونسل کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری زاہد اقبال کے بھانجے سے گن پوائنٹ پر 33 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔ تفصیل کے مطابق چوہدری زاہداقبال کا بھانجا حمزہ 2 دن کی سیل بنک میں جمع کروانے کیلئے جارہا تھا۔جونہی وہ بائی پاس سے جی ٹی روڈ پر پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے پیچھے سے آکر گاڑی کے ٹائر پر برسٹ مارا۔ جس کی وجہ سے کار رک گئی ۔ ڈاکو اسلحہ کے زور پر رقم لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے . پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں