ساہیوال:‌تیز رفتاری پر 7 ڈرائیورز گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ)تیزرفتاری اورلاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والے 7ملزمان گرفتار‘ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اورٹریفک پولیس نے تیزرفتار گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 97/6-Rکے قریب بلا نمبر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد خالد ‘966-Rکے قریب ٹریکٹر ٹرالی نمبری5229/OK کے ڈرائیور احسن علی ‘جہاز چوک میں پک اپ نمبری8443/LESکے ڈرائیور عبدالستار‘ عارف والا چوک میں ویگن نمبری4855/MNK کے ڈرائیور محمد فہیم‘ بائی پاس چوک پاکپتن پر پک اپ نمبری 5507/SLFکے ڈرائیور شفقت عباس ‘ہڑپہ میوزیم کے قریب ٹریکٹر نمبری3631/KB کے ڈرائیور شہزاداور85/5-L کے قریب ٹریکٹر نمبری 4475/PRCکے ڈرائیور اظہر اقبال کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں