ساہیوال: چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال ( بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل‘نقدی اور 6بکریاں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات 90/6-Rمیں ہو ئی یہاں نذیرا حمد رات کے وقت اپنے دوست اقبال کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہر سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘موبائل فون اور موٹرسائیکل کل مالیتی 2لاکھ10ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں بیرون بس اسٹینڈ پر جعفر حسین کے ملازم یاسین وغیرہ 3ملزمان نے نقدی 2لاکھ 10ہزارروپے اور 53/5-Lمیں صدی وغیرہ 5ملزمان نے محمد افضل کے احاطہ مویشیاں سے 6بکریاں مالیتی1لاکھ35ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں