ساہیوال: 6 گیارہ ایل تا ہڑپہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ریلوے پھاٹک 6/11-L جی ٹی روڈ سے حافظ چوک اولڈ ہڑپہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘مرمت کیلئے مختص فنڈز غائب‘ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ وارداتوں میں اضافے کا موجب ۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر چک 6/11-L کے پھاٹک سے حافظ چوک تک چھ میل لمبی سڑک جس کی مرمت اور توسیع کی کافی عرصہ قبل منظوری ہوچکی تھی آج تک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ دیہی ترقیاتی کی بے حسی کاشکار ہے ۔ سڑک کی مرمت کیلئے مختص فنڈز کا کچھ پتہ نہیں ہے کہ کدھر گئے۔ سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں جوگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نقصان کا باعث تو ہیں ہی لیکن سپیڈ نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد شہریوں کو بآسانی رو ک کررات گئے لوٹ مار کرتے ہیں۔ اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال سے اپیل کی ہے کہ وہ خود سڑک کا ملاحظہ کرکے ضروری کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں