ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کے چھاپے، 3 اتائی گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے مختلف مقامات پر چھاپے‘ جعلی کلینک اور ہسپتال بنانے والے 3ملزمان گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ساہیوال ڈاکٹر سعد بن سعید کو اطلاع ملی کہ مختلف مقامات پر مختلف افراد نے جعلی کلینک اور ہسپتال بنائے ہوئے ہیں جس پر مذکورہ آفیسر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 95/6-Rمیں چھاپہ مار کر محمد سلیم صابری ‘جہاز گرائونڈ میں افتخار اور میر دادمعافی کے قریب غلام غوث کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف 419/420ت پ کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں