ساہیوال:‌دوسرے طالب علم کی جگہ امتحان دینے والا گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ)نہم کے سالانہ امتحان میں نقلی طالب علم ‘امتحان دیتے ہوئے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نہم کے امتحان میں گورنمنٹ محمودیہ ہائی سکول سنٹر میں نقلی طالب علم کامران باقر اصل طالب علم غلام رضا کی جگہ امتحان دے رہاتھا کہ دوران چیکنگ سپرنٹنڈنٹ امتحان حافظ علی احمد نے پکڑلیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مال پریکٹس آرڈیننس 1999اور سکیشن نمبر419-3 کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں