مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کاسرچ آپریشن 2 جوان شہید

سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران پر مزید 2 بے گناہ نوجوانوں کو شہید کردیا۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی غنڈہ گردی جاری ہے اور ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پرمزید 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔جس کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں جب کہ وادی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں