ساہیوال: ٹرک کی ٹکر سے نا معلوم شخص جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)ٹرک کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق‘ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 84/5-Lکے قریب نامعلوم شخص سڑک کراس کررہاتھا کہ ساہیوال سے لاہور جانیوالے ٹرک نمبری155/SBB کے ڈرائیور مشتاق احمد نے تیزرفتاری کے باعث ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے اس کے خلاف زیرد فعہ 320ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں