چوہدری منیر ازہر این اے 147 کے ممکنہ امیدوار

ارشد فاروق بٹ

انگریزی کہاوت ہے:
“Don’t put all your eggs in one baske.”
لیکن سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 11 مئی کو اپنے دورہ چیچہ وطنی میں تمام انڈے چوہدری طفیل گروپ کی ٹوکری میں ڈال دیئے جس سے چوہدری زاہد اقبال گروپ اور چوہدری منیر ازہر کے کارکنان نالاں نظر آئے۔آج اوکانوالہ بنگلہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر چوہدری منیر ازہر نے اس ٹوکری کو الٹا کر حلقہ 147 سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ جس کی نوید چوہدری زاہد اقبال نے کچھ اس طرح سنائی:
“حمزہ شہباز شریف کے حکم پر چودھری منیر ازھر کی کمپین کے لئے یہاں آیا ھوں۔ اس حلقہ سے چودھری منیر ازہر ہی ٹکٹ ہولڈر ہیں.”
اس موقع پر چوہدری منیر ازہر کا پیغام قابل ذکر ہے:
“کچھ لوگ مجھے بوڑھا کہہ رہے ہیں جس کا دل کرے میں اس کا بازو پکڑ لیتا ہوں اگر وہ چھڑا لے تو میں اس کے حق میں بیٹھ جاوں گا۔”
چوہدری محمد منیر ازہر جٹ ایم این اے نے چیچہ وطنی تا بنگلہ اوکانوالہ روڈ کی مرمت اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا جس پر 18کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال ، چوہدری شاہد منیر فاروق جٹ ، شیخ اورنگ زیب ٹِیپو سٹی صدر ، چوہدری عبدالنعیم جٹ، یوسی چیئرمین، جنرل کونسلرز معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔


چوہدری محمد منیر ازہر جٹ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ میں پورے پنجاب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
حلقہ میں سینکڑوں دیہات میں بجلی ، سوئی گیس ، سیوریج سسٹم ، سڑکات ، سکولوں کی اپ گریڈیشن ، 3سپورٹس سٹیڈیم ، نادرا آفس ، رولر ہلتھ سنٹرز کا قیام اور اپ گریڈیشن ، جبکہ عنقریب فلائی اوور کیلئے 30کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔
چوہدری محمد منیر ازہر جٹ نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف ، صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی پر ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے ۔جبکہ اس موقع پر ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا”
“حمزہ شہبازشریف نے حلقہ این اے 147کاٹکٹ چوہدری منیر ازہر جٹ کو دے دیا ہے۔ میرے حلقہ کا بہت سارا حصہ میاں صاحب نے آپ کے حلقہ میں شامل ہی اس لیے کیا ہے کہ میں آپ کو کامیاب کرواوں ۔ اور کوئی کسی بھول میں نہ رہے کہ ٹکٹ کسی اور کو ملے گا ۔ میری سرکاری گاڑِ ی ہوگی اورمیں سرکاری گاڑی میں آپ کی کپین کروں گا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں