ساہیوال: مختلف مقامات سے 3 موٹرسائیکلز چوری

ساہیوال(ایس این این ) چوری کی تین مختلف وارداتوں میں 3موٹرسائیکلیں چرالی گئیں‘مقدمات درج۔ چوری کی واردات جیل روڈ پر ڈاکٹر کے کلینک کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد سلیم کی موٹرسائیکل نمبری 7679/SLL مالیتی63ہزارروپے چرالی۔ دیگر وارداتوں شاد مان ٹاؤن میں حفیظ وغیرہ 2ملزمان نے محمد جاوید کی موٹرسائیکل نمبری 9788/SLNمالیتی55ہزارروپے میڈیکل سٹور کے باہر سے اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مظہر وغیرہ 2ملزمان نے محمد نواز کی موٹرسائیکل نمبری 9250/OKLمالیتی50ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات در ج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں