ساہیوال:‌پنجاب لٹریسی ایسوسی ایشن پر پابندی عائد

ساہیوال (ایس این این ) پنجاب حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پنجاب لٹریسی ایسوسی ایشن (پی ایل اے) کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ہر قسم کی کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق پی ایل اے کے کارکن مختلف جھوٹی سرگرمیاں دکھا کر حیلے بہانوں سے محکمے کے ٹیچرز سے ایک ایک ہزار روپے کی رقم بھی بٹور رہے تھے۔شکایات کے بعد ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ڈیپارٹمنٹ نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ فیصلہ صادر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں