ساہیوال: سنٹرل جیل میں یوم پاکستان کے حوالے سےتقریب

ساہیوال (ایس این این )سنٹرل جیل ساہیوال میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔یوم پاکستان کے موقع پر اندرون جیل اسیران کے مابین رسہ کشی ، فٹ بال کے میچ کروائے گئے، اسیران کے مابین قرات، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات کروائے گئے جیتنے والے اسیران میں انعامات اور میڈل تقسیم کئے گئے – خوشی کے اس موقع پر اسیران میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل رانا رضا اللہ خاں صاحب نے اسیران کو 23مارچ کے حوالے سے مبارک باد دی اور بعد از رہائی معاشرہ میں اچھے شہری بننے اور توبہ کرنے کی تلقین کی ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں