شہداد کوٹ، بند سکول کی نشاندہی پر وڈیرے کا شہری پر تشدد

شہداد کوٹ(ویب نیوز) سندھ کے ضلع شہداد کوٹ میں منھیل خان نامی گاؤں میں خستہ حال سکول کی عرصہ دراز سے بندش اور خستہ حالی کا معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھانے کی پاداش میں شاہنواز نامی وڈیرے نے ساتھیوں کی مدد سے مقامی نوجوان ارشاد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ٹرینڈز کے مطابق ارشاد نامی نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر کوٹ منھیل نامی گاؤں میں انتخابات کے لیے مجوزہ پولنگ سٹیشن جو گورنمنٹ سکول میں بنایا جانا تھا اس کی تصاویر شئیر کیں اور بتایا کہ یہ سکول عرصہ دراز سے بند ہے اور پولنگ سٹیشن بنانا تو دور کی بات یہاں عرصہ دراز سے تدریسی عمل بھی نہیں‌ہوا. اس بات کا علم جب مقامی وڈیرے شاہنواز کو ہوا تو اس نے ارشاد کو لاتوں، مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا. دوسری جانب سوشل میڈیا کے صارفین نے وڈیرے اور سندھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، سندھی نوجوان کی جرات کو سلام بھی پیش کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں