کیا چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں؟؟

ساہیوال(تجزیہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان پید اہونے والی خلیج بعض وزرا اور مریم نواز کے ہتک آمیز انداز بیان کی وجہ سے بڑھتی جا رہی ہے. سیاسی تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ یہ فاصلہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ اب افہام تفہیم کے تمام مرحلے کہیں پیچھے رہ گئے ہیں. چوہدری نثار کی خاموشی کے بعد اب ان کا پھٹ پڑنا اس امر کا غماز ہے کہ وہ علیحدگی کی راہ اپنانے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں. تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے قریبی یارانہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے کچھ عناصر انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. اس بات کا قوی امکان ہے کہ چوہدری نثار اپنے ووٹ بنک کا پلڑا عمران خان کی جھولی میں ڈال سکتے ہیں. سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر چوہدری نثار تحریک انصاف جوائن کرتے ہیں تو ان کا سیاسی قد کم ہو سکتا ہے اور ان کی شخصیت دب سکتی ہے. چوہدری نثار کے شہباز شریف سے تعلق کی بنا پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار شہباز شریف کی مدد سے اپنی لابی کو مسلم لیگ کے اندر ہی طاقت ور بناتے ہیں تو ان کی ساکھ برقرار رہے گی . تاہم چوہدری نثار تحریک انصاف جوائن کرتے ہیں یا اپنی الگ شناخت برقرار رکھتے ہیں اس کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں ہو گا.چوہدری نثار اور شریف فیملی میں پیدا ہونے والا اختلاف عمران خان کے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت کے بیان کے پس منظر میں بھی لیا جا رہا ہے. عوامی تاثر ہے کہ عمران کان نے دھرنے میں کو کہا چند نادیدہ قوتوں نے اسے درست کر دکھایا تو چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت عمران خان کو آئندہ سیاسی طور پر طاقت ور بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں