مریم تیز زبان ہے، میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں: چوہدری نثار

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ میرے دل میں نواز شریف خاندان کے لیے بہت احترام ہیں مگر نواز شریف کے رویے سے دکھ پہنچا. مریم نواز کی تیز زبان کی پارٹی کو بند گلی کی طرف لے جارہی ہے.، منہ میں زبان رکھتا ہوں لیکن رفاقت اور احترام آڑے آتی ہے اس لیے چپ کو ترجیح دیتا ہوں.نواز شریف اور مریم نواز کے بیان پر موقف دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس سے میں صبر اور تحمل کے ساتھ حالات اور معاملات کو برداشت کر رہا ہوں، اسی لیے خود کوحلقے تک محدود کرلیا۔
گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایک مخصوص لابی میری ذات کو نشانہ بنا رہی ہے، اور تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کے پس منظر میں صرف ایک شخص تھا جس کا مسلم لیگ سے کسی قسم کا نظریاتی تعلق نہیں رہا۔چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف کی شعر گوئی اور مریم کے بیان نے مجھے مجبور کیا کہ میں اپنا ردعمل دوں، میاں صاحب کو اس مقام پر پہنچانے میں کئی لوگوں نے معاونت احسان کیا، میاں صاحب کو ان کااحسان مند ہونا چاہیے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تیز زبانی کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے.انھوں نے اس موقع پر منیر نیازی کا شعر بھی پڑھا ’ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو، جو شخص سنتا ہے وہ بول بھی تو سکتا ہے‘۔انھوں نے کہا کہ اگر مجھ پر الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو میں منہ توڑ جواب دوں گا اور چپ کی مہر توڑ ڈالوں گا.دوسری جانب شریف فیملی نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دینے سے معذرت ظاہر کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں