ساہیوال: یوم پاکستان، کمشنرکل پرچم کشائی کریں گے

ساہیوال(بیورورپورٹ) ملک بھر میں 23مارچ یوم قرار داد پاکستان آج بھرپور طریقے سے منایاجائے۔ ملک بھر میں قومی پرچم کی تقاریب ہونگی ساہیوال میں قومی پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں صبح 8بجے منعقد ہو گی جس کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران اور کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی ہونگے۔ اس موقع پر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ‘محمد ارشد ملک‘ پیر سید خضرحیات شاہ کھگہ و دیگر کے علاوہ ضلعی وڈویژنل افسران موجود ہونگے۔ تقریب کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جائینگے اور سکولوں کے بچے مختلف پروگرام اور ٹیبلو پیش کرینگے۔ مختلف سرکاری محکموں میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں