ساہیوال: آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

ساہیوال(بیورورپورٹ)دسواں آل پنجاب اظہر پنجاب میموریل ہاکی ٹورنامنٹ آج ہاکی سٹیڈیم ساہیوال میں شروع ہوگاجو30مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے کے آرگنائزر مہر محمد عباس نے بتایاہے کہ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سفیر ساہیوال وسابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹریز حاجی سہیل انجم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے11ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ ہرسال منعقد کیاجاتاہے جس کا مقصد ہاکی کے کھیل کے فروغ دینا ہے تاکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچاکر انہیں کھیلوں کی طرف راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہوئے صحت مندانہ ماحول کو اپنائیں تاکہ گراؤنڈ آبادہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں