ساہیوال: چوری کی وارداتوں میں قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون‘نقدی‘دو موٹرسائیکلیں ا ور 4بھینسیں لے اڑے‘ مقدمات درج۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 114/9-Lمیں ہو ئی یہاں شہزاد احسن اپنے دوستوں وحید‘ندیم اورشبیر کے ہمراہ کار پر ساہیوال سے عارفوالہ جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون ونقدی مالیتی 86700روپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں 86/6-Rمیں مظہر وغیرہ 2ملزمان نے محمد ظفر کی موٹرسائیکل نمبری667/SLNمالیتی1لاکھ روپے گھرکے سامنے سے‘ 120/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے ندیم اشرف کی موٹرسائیکل نمبری 3213/SLL مالیتی 48ہزارروپے سکول کے باہر سے اور 93/9-Lمیں چار نامعلوم ملزمان نے نذر جاوید کے گھرکے سامنے درختوں کے نیچے سے 4بھینسیں مالیتی4لاکھ روپے چرالیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں