ساہیوال:‌بیوی نے ساتھیوں کی مدد سے شوہر کو قتل کر دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)بیوی نے دو ساتھیوں سے مل کر اپنے خاوند کو قتل کردیا‘مقدمہ درج۔ قتل کی واردات نواحی گاؤں اسدا للہ پور میں ہوئی یہاں منظور نامی شخص کو اپنی بیوی‘ ممتاز بی بی کے کردار پر شک تھا۔ ممتاز بی بی نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ باہم صلاح مشورہ ہوکر اس کے منہ پر کپڑا رکھ کر اور پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ منظور کے ملحقہ مکان سے صادن نے شور کی آواز سنی تواپنے بھانجوں جہانگیر اور امیر کے ہمراہ گیا تو ملزمان مقتول کا منہ کپڑا سے دبائے ہوئے تھے اور پسٹل کے بٹ ماررہے تھے۔ پولیس تھانہ بہادرشاہ نے صادن کی رپورٹ پر ممتاز بی بی سمیت 3ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں