آزاد کشمیر، جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

مظفرآباد(ویب نیوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری۔9 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔ مسافر جیپ چکوٹھی آ رہی تھی کہ دکھن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ دشوار گزار علاقہ ہونے سے رضا کاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جاں بحق ہونے والوں میں خورشید عباسی، گلزار، حیدر جان، اکبر حسین، سیدہ منظور، سیدہ خادم، ممتاز رفیق، محمد صدیق، بی بی جان اور راجہ آفتاب، سید فیاض، ارسلان عمر، نذیر فاطمہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں