ساہیوال: لفٹ کے بہانے نوجوان کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ) کار سوار 3نامعلوم ملزمان لفٹ دیکر نوجوان سے 2لاکھ روپے کے طلائی زیورات‘نقدی اورموبائل فون چھین لئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی حیدر محمود اپنی والدہ کے ہمراہ بہاولنگر جانے کیلئے عارفوالا چوک میں کھڑا تھا کہ 3نامعلوم کار سوار ملزمان آئے اور دھوکہ سے بہاولنگر جانے کا کہہ کر لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھا لیا اور 100/9-Lکے قریب گن پوائنٹ پر طلائی زیورات‘نقدی اور موبائل فون کل مالیتی2لاکھ5ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں