سیل شدہ سروس سٹیشن کھولنے پر مالک کے خلاف مقدمہ

ساہیوال(بیورورپورٹ) غیر قانونی گاڑیوں کی سروس اسٹیشن قائم کرنے اور سیلیں توڑنے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں آفتاب سعید نے غیر قانونی طورپر گاڑیوں کا سروس اسٹیشن قائم کرکے پانی کا اخراج بندوبست نہ کیا اور گلی میں پانی کھڑاکرتارہا جس پر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو شکایت کی اور ضلع کونسل کے انفورسمنٹ انسپکٹر منور حسین نے چند روزقبل موقع دیکھ کر رپورٹ کرکے مذکورہ اسٹیشن سیل کردیا اور آفتاب سعید نے سیلیں توڑ دیں۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے منورحسین کی رپورٹ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم گرفتار ی عمل میں نہ آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں