سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کا بل منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینٹ نے قرآن پاک کی لازمی تعلیم بل 2017ء اور نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو اجلاس کے دوران وزیر انچارج برائے کابینہ سیکرٹریٹ شیخ آفتاب احمد نے یہ بل ایوان میں پیش کئے۔ چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری حاصل کرنے کے بعد منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کئے۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بلوں کی منظوری دیدی۔ اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ نے پبلک مفادات میں انکشاف بل 2017ء اور انتخابات بل 2017ء متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیئے۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے یہ بل ایوان میں پیش کئے۔ چیئرمین نے ارکان کی منظوری حاصل کرنے کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں