ساہیوال: موسلا دھار بارش سے شہر کیچڑ زدہ ہو گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال اور گردونواح میں مختلف علاقوں میں تیز بارش‘رات کے وقت نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہا‘سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑ امڈ آیا‘تعفن اٹھتار ہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11بجے کے قریب اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کبھی تیزاور کبھی آہستہ ہوتے ہوئے تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ بارش کے نتیجہ میں مختلف نشیبی علاقوں میں رات کے وقت پانی کھڑا رہاجو صبح کے وقت نکل گیا۔ بارش سے سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑا مڈ آیا اور صبح کے وقت منڈیوں میں آنے والے مردوخوا تین شدید مشکلات کا شکار رہے اور پھسلتے رہے۔ منڈیوں میں تعفن اٹھتا رہا۔ شہریوں نے مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کی طرف سے صفائی کے انتظامات ناقص ہونے پر کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں