زیر تعمیر شاہرات ،شہریوں کے لیے وبال جان

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال میں مختلف مقامات پر زیر تعمیر ہونے والی سڑکیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں‘پتھروں پر ڈالی گئی مٹی اور اور بجری سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلاہونے لگے‘ کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر میں مختلف مقامات پر پولیس لائن روڈ‘ سکیم نمبر 3‘کوچہ بھٹیاں‘ عقب مشن ہسپتال‘گلی پائلٹ سکول اور دیگر مقامات پر دوبارہ تعمیر ہونے والی سڑکوں پر ٹھیکیداروں نے 2ماہ قبل پتھر اور باریک بجری ڈال کر پانی کا چھڑکاؤ کر کے نامکمل چھوڑ دیا۔اب زیر تعمیر سڑکوں پراب گاڑیوں کے گزرنے سے دھول اڑتی ہے جس راہگیر اور گرد ونواح کے رہائشی سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ٹھیکیداروں کی جانب سے تارکول ڈالنے میں پس و پیش سے کام لیا جارہا ہے۔ شہریوں نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیر ہونے والی سڑکوں کو جلد مکمل کروایاجائے بصورت دیگرزیر تعمیر شاہرات پرروزانہ پانی کا چھڑکاؤ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں