یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا جائےگا: اے سی ساہیوال

ساہیوال(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے کہاہے کہ 23مارچ کے حوالہ سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ 23مارچ یوم قرارد اد کے دن کو بھرپور طریقے سے منائے گی۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں افسران سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 23مارچ کے دن تمام افسران عہد کریں کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرینگے جو کہ وطن عزیز کو دیمک کی طرح نگل رہی ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس ملک کی تعمیروترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے علیحدہ آزاد وطن پاکستان کیلئے جدوجہدنہ کی ہوتی تو ہم آج انگریزوں اور ہندوؤں کے غلام ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ تمام افسران عہد کریں کہ وطن کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں