ساہیوال: اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر مئیر آفیسرز پر برہم

ساہیوال(بیورورپورٹ) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا اجلاس زیر صدارت میئر ساہیوال اسدعلی خان بلوچ منعقد ہوا جس میں میونسپل آفیسر ز نے شرکت کی۔ اجلاس میں میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ نے تمام آفیسر ز کے شرکت نہ کرنے پر شدیدو غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل آفیسر پلاننگ کے دفتر کو لاک کرنے کاحکم دیا اور کہاکہ وہ کسی بھی میٹنگ میں بروقت نہیں آتے ان کا یہ طریقہ در ست نہیں۔ تمام آفیسر ز اجلاس میں ہر صورت شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے میونسپل آفیسر فنانس کو ہدایت کی کہ وہ بجٹ کے معاملات کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں۔ میونسپل آفیسر سروسز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کریں ڈسپوزل چیک کریں اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی سٹاف کی ورکنگ بارے میں روزانہ رپورٹ دیا کریں۔ ڈینگی والی گاڑی کام نہیں کررہی اس کے فیول کو چیک کریں۔ انہوں نے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کو کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرانے اورمیونسپل آفیسر ریگولیشن کو ہدایت کی اینٹی کیٹل عملہ کی کارکردگی بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کریں۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھاجائے اور عملہ محنت اور لگن سے کام کرے تاکہ کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں