ساہیوال:‌5 تا 7 اپریل’’ساہیوال میگا ایکسپو‘‘ کا انعقاد

ساہیوال(بیورورپورٹ ) جنوبی پنجاب کی تیسری بڑی ’’میگا ایکسپو ساہیوال‘‘ 5 تا 7اپریل کو کرسٹل مارکی ملتان روڈ میں منعقدہوگی جس میں مختلف کمپنیاں 115سٹالز لگائیں گی جن میں گارمنٹس ‘ آٹوموبائل ‘ کاسمیٹک ‘ سینٹری‘ فوڈ کورٹ ‘ڈیری سیکٹر اورزرعی شعبہ کے مختلف سٹالز شامل ہونگے۔ میگاایکسپو ساہیوال تین دن جاری رہے گی اور صبح دس بجے سے رات دس بجے تک ہوگی جس میں ہرخاص وعام کی انٹری فری ہوگی۔ میگاایکسپو ساہیوال کے بانی سابق صدر ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز چوہدری محمدحسین زاہد نے بتایا کہ ایکسپو کامقصد صنعتی اداروں کی طرف سے عوام میں اپنی پراڈکٹس کومتعارف کراناہے۔ ایکسپو میں شہریوں کے لئے تفریح اور بچوں کے لئے پلے لینڈ کا اہتمام بھی کیاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال ایکسپو میں 70سٹالز تھے جبکہ اس بار مین 115 سے زائدسٹالز ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں