کمشنرگولڈ کپ، باسکٹ بال میں ساہیوال کی جیت

ساہیوال (ایس این این) کمشنر گولڈ کپ سپورٹس فیسٹیول کے تحت ساہیوال جمنازیم میں باسکٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے جو ساہیوال کی ٹیم نے اوکاڑہ کو 28 کے مقابلے میں 35 پوائنٹس سے ہرا کر جیت لیے۔فائنل کے مہمان خصوصی چیئر مین پی ایچ اے حاجی پیر احسان الحق ادریس تھے جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ضلعی جم کمیٹی کے چیئر مین ملک قاسم ندیم تھے جس میں اوکاڑہ کی ٹیم نے پاکپتن کو 25 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے ہرا دیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی پیر احسان الحق ادریس نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ،یونیفارم اور جوگرز مہیا کرنے پر کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں