ساہیوال: بوندا باندی کا سلسلہ موسلا دھار بارش میں تبدیل

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں آج دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کے بعد بوندا بادی شروع ہو گئی. اس وقت ساہیوال شہر اور گردو نواح کے میں تیز بارش ہو رہی ہے. دیہی علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے جب کہ بعض شاہرات پر بارش کی وجہ سے پھسلن ہو چکی ہے. گزشتہ شب سے بوندا باندی کا سلسلہ اب شدت اختیار کر کے موسلا دھار بارش کی صورت میں تبدیل ہو چکا ہے. بارش سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور گرمی کہ لہر خنکی میں بدل گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں