پی ایس ایل ، غیر ملکی کمنٹیٹرز نے کی لاہور کی سیر

لاہور( ایس این این) پی ایس ایل کے میلے پر جہاں پاکستانی شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے وہیں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی امیدیں ایک بار پھر توانا ہو گئی ہیں. جہاں پاکستان میں دہشت گردی کی فضا کا بہانہ بنا کر کچھ غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے سے انکاری ہیں وہیں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو نہ صرف پاکستان آئے بلکہ انھوں نے آزادانہ لاہور میں گھوم پھر کر خوفزدہ کرکٹرز کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان میں حالات وہ نہیں جس کا بہانہ بنا کر کرکٹ کا باب بند کیا گیا ہے. جی ہاں پی ایس ایل کے لیے کمنٹری کرنے آئے ہوئے برطانوی ایلن ولکنز، ویسٹ انڈین ڈیرن گنگا نے سابق پاکستانی کرکٹرماجد خان کے ساتھ اندرون شہر کا بغیر سیکیورٹی دورہ کیا اور آزادانہ سیر کی.


ان کا مقصد پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور غیرملکیوں پر مثبت تاثر دینا تھا. لاہور کی سیر کے دوران غیر ملکی تبصرہ نگاروں نے لاہور کی تاریخی عمارات کو سراہا اور ان کی خوب صورتی کی تعریف کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں