واشنگٹن: کلاس روم میں طالب علم کی فائرنگ،3 زخمی

واشنگٹن:‌ امریکہ میں گریٹ ملز ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، 3 افراد زخمی. امریکی میڈیا کے مطابق مسلح طالب علم نے کلاس میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔حکام کے مطابق مذکورہ طالب علم نے نوعمر لڑکی اور لڑکے کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کو طالب علموں سے خالی کرالیا۔اسکول میں 1500 طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں. فائرنگ کے واقعے سے طلبا میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں