چوہدری نثار کے بیانات خود ستائشی کی علامت ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد(ایس این این) وزیر داخلہ احس اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ متعلقہ کمیٹی کرے گی اور اس میں قانونی تقاضوں کو پیش نظر رکھا جائے گا. نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا یہ کہنا کہ مسلم لیگ (ن) میں سچ بولنے اور برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی ایک الزام کے سوا کچھ نہیں. مسلم لیگ (ن) میں چوہدری نثار سے بھی زیادہ تند و تیز تنقید کرنے والے موجود ہیں چوہدری نثار کا سچ بیانی کو صرف اپنی ذات سے منسوب کرنا خود ستائشی کے سوا کچھ نہیں. ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اچھا ہے چوہدری نثار نے پارٹی نہیں چھوڑی مگر مشکل اوقات میں اپنوں کو چھوڑنا اور محاذ آرائی کی فضا بنانا قابل تحسین قدم نہیں ہے. پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی اور دہشت گردی کے نتیجے میں چھانے والی دھند کا خاتمہ ہو جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں