خادم رضوی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ایس این این) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنے کے دوران پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات کی سماعت کے دوران خادم حسین رضوی سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے. ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
آج یہاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مولاناخادم حسین رضوی، مولانا عنائت اللہ، ضیاء اللہ خیری اور شیخ اظہر کے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، تینوں ملزمان پر درج مقدمات میں دہشت گردی، پولیس پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔ملزمان پر دھرنے کے دوران شاہرات میں رکاوٹیں کھڑی کرنا، عوام پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کئی افراد کی جانوں کے ضیاع کے الزامات ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں