ساہیوال: جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے

ساہیوال (بیورورپورٹ)جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے‘ 1500گرام چرس اور 5پسٹل وغیرہ برآمد‘ ملزمان گرفتار۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران مائی شاہ قبرستان میں چھاپہ مارکر منشیات فروش محمد نیاز کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے1500گرام چرس برآمد کرلی جبکہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور شاہ دین چوک میں غلام عباس سے پسٹل‘92/9-Lمیں محمد حسین سے پسٹل‘محلہ مہاجرین کمیر میں امتیاز‘امجد علی سے 2پسٹل اور لونگاں والی سے مظہر سیال سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں