ساہیوال: چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتیں‘چور موٹرپمپ‘ نقدی‘توڑی‘ریت‘طلائی زیورات چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات 90/9-Lمیں ہو ئی یہاں شہزاد حنیف وغیرہ 2ملزمان نے عتیق احمد کے گھر سے نقدی‘2لاکھ روپے چرالی۔ دیگر وارداتوں 99/6-R میں آصف وغیرہ 5ملزمان نے محمد مختار کے احاطہ سے موٹر پمپ‘بستر اور چارپائی وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ12ہزارروپے‘88/6-Rمیں شہزادوغیرہ2ملزمان نے یاسین کے گھرکے باہر سے 33من توڑی مالیتی 40ہزارروپے‘اڈہ گیمبر کے قریب غلام رسول وغیرہ 6 ملزمان نے محمد شفیع کی جیب سے نقدی 23ہزارروپے‘ 49/5-Lمیں اللہ دتہ وغیرہ 2/3ملزمان نے شیر عباس خان کی ریت‘ 25ٹکڑا میں محمد ارشاد وغیرہ3ملزمان نے محمد ظفر کے گھر سے اس کا6/7 سالہ نسلی نایاب کتا مالیتی5لاکھ روپے اور 52/G-Dمیں آصف وغیرہ5ملزمان نے محمد وریام کے گھرکا تالا توڑ کر الماری سے نقدی اور طلائی زیور وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ51ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں