ساہیوال:‌بچوں سے جبری مشقت لینے پر مقدمات

ساہیوال (بیورورپورٹ) بھٹوں پر بچوں سے مشقت لینے پر 6ملزمان کے خلاف مقدمات درج‘1گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے بھٹوں پر بچوں سے مشقت لینے پر پابندی عائد ہے اور چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 59/G-Dمیں حیدری بھٹہ خشت پر چھاپہ مارکر محمد اسحق کو گرفتارکرلیا۔ قصبہ نورشاہ اور 49/G-Dمیں دو بھٹوں پر بچوں سے مشقت لینے پر محمد اسماعیل وغیرہ 4ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں