ساہیوال: یوم پاکستان منانے کی تیاریاں مکمل

ساہیوال(بیورورپورٹ)23مارچ 2018 کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ریسکیو 1122 ساہیوال نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔ 23 مارچ کے دن کا آغاز ملکی ترقی اور ملکی سا لمیت کیلئے دعاؤں اور پرچم کشائی سے کیا جائیگااور پرچم کشائی کی تقریب سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 مشن چوک ساہیوال میں منعقد کی جارہی ہے ساہیوال ڈویژن کی مرکزی تقریب جو کہ شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں پریڈ‘ تربیت یافتہ ریسکیو 1122 اسکواڈ کی عملی مشقیں شامل ہیں تا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ کی صورت میں بروقت لوگو ں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔یوم پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے تمام ریسکیورز کو جذبہ اور پوری دلجمعی سے اپنی اپنی ڈیوٹیز دینے اور سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں