ساہیوال: میونسپل کارپوریشن کا دوسرا ترمیمی بجٹ منظور

ساہیوال(بیورورپورٹ) میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے دوسرا ترمیمی بجٹ 84 کروڑ 34 لاکھ 14ہزار 853 روپے متفقہ طورپر منظورکرلیا‘پہلاترمیمی بجٹ 77کروڑ 13ہزار 408 روپے تھااسی طرح اخراجات کی مد میں بھی 4کروڑ 44لاکھ 61ہزار 969 روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی میئر وکنوینئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی نے کی۔ اجلاس میں چوہدری محمدندیم‘ چوہدری محمدعامرعزیز‘ ملک محمدفاروق ودیگر ممبران نے کارپوریشن کی طرف سے سیوریج سمیت دیگرٹیکسز میں انتہائی اضافے پر تشویش کااظہارکیاگیا اورکہاگیا کہ مذکورہ ٹیکسز ایوان سے منظور نہ ہوئے تھے بلکہ شہریوں کی طرف سے اعتراض آنے کے بعد منظوری کے لئے کہاگیاتھا جس پر ڈپٹی میئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی نے یہ معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کافیصلہ کیااور حاجی عبداللطیف‘ چوہدری عامرعزیز‘ چوہدری محمدندیم‘ میاں نویدمشتاق فرشتہ اورعمران بلوچ پرمشتمل پانچ رکنی کمیٹی چیف آفیسرزبیروٹو کی نگرانی میں تشکیل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبداللطیف نے کہا کہ ایوان میں ڈسپلن اور تقدس کاخیال رکھاجائے۔ شہریوں کو ٹیکسز کے معاملہ میں سہولتیں دی جائیں تاکہ ریکوری میں آسانی ہو۔ اجلاس میں ملک یونس گوگا‘ عمران بلوچ‘ مسعود خاں مہمند ودیگر نے ہاؤس سے منظور شدہ قراردادوں پرعملدرآمد کے لئے زوردیا۔ اسد مسیح نے اقلیتی ملازمین کوان کے تہوار سے ایک ہفتہ قبل تنخواہ وغیرہ دینے اور مسعود خاں مہمند نے ٹیوب ویل آپریٹرز کے اوورٹائمز کے واجبات کی ادائیگی پر زوردیا جسے ایوان نے منظورکرلیا۔ اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کے لئے میئرساہیوال اسد علی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں