خادم رضوی اور افضل قادری کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد(ایس این این) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی گرفتار کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مکمل چالان پیش نہ کرنے پر پولیس سے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے خادم حسین رضوی کومفرور ملزم قرار دئیے جانے کا فیصلہ بھی برقرار رکھا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ 4اپریل تک ملزمان کے خلاف مقدمے کا حتمی چالان جمع کرایا جائے اور انھیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں