ساہیوال:‌گن پوائنٹ پر خواتین زیورات اور نقدی سے محروم

ساہیوال (بیورورپورٹ)دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل رکشہ کو روک کر خوا تین سے طلائی زیورات اور موبائل فون وغیرہ چھین کرفرار‘ مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق فتح شیر کالونی کے رہائشی محمد حسین نے اپنی بہنوں عنبر حنیف‘صائقہ اور اسامہ رحمن کو پاکپتن چوک سے موٹرسائیکل رکشہ پر بٹھایا جب رکشہ پاکپتن روڈ پر پنجاب سیڈ کارپوریشن شاہ دین چوک کے قریب پہنچا تو اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان پیچھے سے آئے اور گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی‘طلائی زیورات اور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ39ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں