عامر لیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

کراچی(ایس این این) اینکر پرسن اور ایم کیو ایم کے سابق ترجمان باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے. آج کراچی میں عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں انھوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل میری سیاسی وابستگی ایم کیو ایم کے ساتھ تھی جو ماضی کا حصہ بن چکی ہے. انسان ارتقائی عمل سے گزرتا ہے اس لیے وقت کے ساتھ بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں. میرا تحریک انصاف میں شامل ہونا بہت سے لوگوں کے لیے ایک سوال ہے جس کا جواب میرے نزدیک یہی ہے کہ یہ ارتقائی عمل کا حصہ ہے. اس موقع پر اداکار عابد علی بھی تحریک انصاف کا حصہ بنے. عمران خان نے عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور صوبہ پنجاب کے بجٹ کو لاہور کی ترقی پر خرچ کیے جانے پر ن لیگ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا. انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب استحصال کا شکار ہے جب کہ ہماری حکومت کے پی میں بھرپور کام کر رہی ہے.اس موقع پر عامر لیاقت کی شمولیت کے خلاف کارکنوں کی جانب سے نعرے بھی لگائے گئے جس بنا پر عمران خان کو واپس جانا پڑا.

اپنا تبصرہ بھیجیں