نیشنل سینئرز کرکٹ کپ میں ملتان کی جیت

ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے 19ویں نیشنل سینئرز کپ 2017 کے سلسلہ میں پری کوارٹر فائنل میچ ساہیوال سینئرز اور ملتان انصاف سینئرز کے درمیان گورنمنٹ کالج ساہیوال کی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو ملتان انصاف سینئرز نے 5وکٹوں سے جیت لیا۔ ساہیوال سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوللہ ے مقررہ30اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ ساہیوال کی طرف سے راجہ ارشد 53‘ اشتیاق 38‘ندیم چن 37اور عمران ادریس 25رنز بناکر نمایاں رہے۔ جن کے جواب میں ملتان نے29 ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرلیا۔ ملتان کی طرف سے قاسم شاہ نے51‘ندیم اختر 45اور آفتاب شاہ نے49 رنز بنائے۔ راجہ ارشد نے 3اور عمران ادریس اور اشتیاق نے 1-1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف‘رانا دلشاد اور سکورنگ محمد عتیق نے انجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں