ساہیوال: غیرقانونی رکشہ، بس سٹینڈز سے عوام پریشان

ساہیوال (بیورورپورٹ) بیرون بس اسٹینڈز جی ٹی روڈ پر کھڑی بسیں‘ویگنیں اور رکشہ اسٹینڈز حادثات کا سبب بننے لگے‘ سکول ٹائم میں ٹریفک جام معمول بن گیا‘ کالجز کے طلبا بھی سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر گاڑیاں روکنے لگے. حادثات کا خدشہ، عوام کا حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سکینڈ اوور ہیڈ برج سے اتر تے ہی بیرون بس اسٹینڈز کو جانیوالی سڑک پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز بنے ہوئے ہیں۔جی ٹی روڈ اور عارفوالہ روڈ‘چیچہ وطنی روڈ سے آنیوالی وہیکلز بسوں اور ویگنوں سے سکو ل ٹائم ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ بیرون بس اسٹینڈز پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی ڈیوٹی ہونے کے باوجود ٹریفک کا نظام بہتر نہ ہوسکا۔ چالان کی مد میں نذرانہ لیکر سڑکوں پرنہ صرف غیر قانونی موٹرسائیکل رکشہ اسٹینڈز بنوا رکھے ہیں بلکہ مین جی ٹی روڈ پر بسیں‘ ویگنیں کھڑی کرکے سواریاں اتارنے اورچڑھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے اور اکثر اوقات چھوٹے موٹے حادثات بھی ہوتے ہیں. ٹیکنالوجی کالج کے طلبا بھی بیچ چوراہے میں کھڑے ہو کر لفٹ کے لیے گاڑیاں روکتے ہیں جس سے حادثات کا خدشہ بڑح رہا ہے. سٹی ایریا میں ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں