ساہیوال:‌نائٹ کوچ کے انجن میں آگ بھڑ ک اٹھی

ساہیوال (بیورورپورٹ) نائٹ کو چ کے انجن میں آگ لگنے کے باعث ڈرائیور اور فائر مین نے چھلانگیں لگاکر جان بچائی‘ نیا انجن منگوا کر دو گھنٹے بعد ٹرین روانہ‘تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس میں صبح کے وقت اڈہ داد فتیانہ کے قریب انجن میں اچانک آگ لگ گئی جس پر ٹرین کو روک کر ڈرائیور اور فائر مین نے اپنی جانیں بچانے کیلئے انجن سے نیچے چھلانگ لگائی۔ٹرین کے تمام مسافر محفوظ رہے۔ریسکیو1122کے عملہ نے فور ی پہنچ کر آگ بجھائی اور ریلوے انتظامیہ نے خانیوال سے نیا انجن منگوا کر دو گھنٹے بعد ریلوے لائن پر ٹریفک بحال کرائی اورٹرین اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں