ساہیوال:‌ کنعان پارک میں پھولوں کی نمائش

ساہیوال(بیورورپورٹ)پی ایچ اے ساہیوال 21سے23مارچ تک کنعان پارک میں عوام کی تفریح کیلئے پھولوں کی شاندار نمائش کر ر ہی ہے جو صبح9بجے سے رات10بجے تک تین دن جاری رہے گی۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خالد منظور نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہو ں نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کو خوبصورت بنانے اور عوام کو خوشگوار شہری ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں شہر کی تمام بڑی شاہراؤں اور چوراہوں کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔انہو ں نے بتایا کہ نمائش کا مقصد بھی عوام کو تین دن فطرت سے قریب ہونے کا موقع فراہم کرناہے نمائش کے مکمل انتظامات پی ایچ اے کر رہا ہے جبکہ 21مارچ کو صبح10بجے ڈی ای پی ایچ اے خالد منظور افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں