ساہیوال:‌محلہ نور پارک میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ساہیوال(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوا م کوشہری سہولیات فراہم کرنے کی اولین ترجیح دی ہے اور ساہیوال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے شہریوں کے تمام دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات محلہ نور پارک میں فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کرتے ہوئے کہی جس سے نور پاک اور گردونواح کے ہزاروں مکینوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو ا ہے۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی پیر عمران شاہ ولی نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ توجہ پینے کے پانی کی فراہمی‘سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر اور سیوریج سکیموں کی مرمت و توسیع پر دی جا رہی ہے تا کہ عوام کے اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔اس کے علاوہ شہر کی ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے جس سے سب سے اہم ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن شامل ہے جس پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئیگی۔اس کے علاوہ جھال روڈ پر اوور ہیڈ برج اور سرور چوک سے جی ٹی روڈ تک غربی بائی پاس کی تعمیر بھی شامل ہے جن پر کام کا جلد آغاز ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں