اوکاڑہ:‌8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

اوکاڑہ: اوکاڑہ کے نواحی علاقےحجرہ شاہ مقیم میں 8 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا شخص گرفتار، حجرہ کے گاؤں راجوال میں محنت کش کی 8 سالہ بیٹی کو محلے دار محسن بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسےجنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔بچی کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں