برطانوی مسلمان خاتون کی یہودی اخبار کے خلاف مقدمے میں فتح

لندن(ایس این این ) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی نے یہودی اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت لیا.اخبار نے اپنی خبروں اور تبصروں پر سعیدہ وارثی سے معذرت کرتے ہوئے خبروں‌کی تردید اور معافی نامہ شائع کر دیا.یہودی اخبار انھیں جرمانے کے 20 ہزار پاؤنڈز بھی ادا کرے گا۔
یہودی اخبار کی جانب سے سعیدہ وارثی پرالزام عائد کیا گیاتھاکہ وہ داعش کی صفائی پیش کرتی ہیں اورانہوں نے داعش میں شامل برطانوی مسلمانوں کےخلاف کارروائی کی مخالفت کی تھی ۔تاہم عدالتی کارروائی میں اخبار اپنی خبروں کو ثابت کرنے میں ناکام رہا. سعیدہ وارثی جرمانے کی رقم سماجی ادارے کو دیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں