لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نوجوان زخمی

ساہیوال (بیورورپورٹ)تیز دھا رخنجر سے وار کرکے نوجوان کو زخمی کرنے والے 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بھٹونگر کے رہائشی تاج محمد کے بیٹے شہزاد نے شعیب وغیرہ کومدرسہ میں جانیوالی لڑکیوں سے چھیڑ خانی سے منع کیا جس پر شعیب وغیرہ کو سخت رنج ہوا اور اسی رنجش پر ملزمان نے شہزاد پر حملہ کرتے ہوئے تیز دھار خنجر کے وار کرکے اسے زخمی کردیا۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے تاج محمد کی رپورٹ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں